امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمان نے کہا ہے کہ مسلمان حکمران امریکا کے تابعدار ہیں، اسرائیل کی مذمت نہیں کرسکتے۔
لاہور سے جاری اپنے بیان میں امیر جماعت اسلامی کا کہنا تھا کہ 2 جون کو کراچی میں غزہ ملین مارچ کریں گے۔
انہوں نے کہا کہ اسرائیل اپنے آپ کو عالمی قوانین کا پابند نہیں سمجھتا۔ اسرائیل اہداف میں ناکامی پر بچوں کو قتل کر رہا ہے۔
امیر جماعت اسلامی کا کہنا تھا کہ مسلمان حکمران امریکا کے تابعدار ہیں، اسرائیل کی مذمت نہیں کرسکتے۔