35 پاکستانی حجاج کے انتقال کی تصدیق

107

ڈی جی پاکستان حج مشن عبدالوہاب سومرو کے مطابق 20 پاکستانیوں کی اموات مکہ میں، 6 مدینہ میں ، 4 منی میں، 3 عرفات میں اور 2 مزدلفہ میں ہوئیں۔

عبدالوہاب سومرو نے کہا ہے کہ اس سال حج کے دوران پاکستانیوں کی شرح اموات گزشتہ سال کے مقابلے میں کم رہی، جاں بحق پاکستانیوں کی تدفین مکہ کے الشرائع قبرستان اور جنت البقیع میں کی گئی۔

عبدالوہاب سومرو نے کہا ہے کہ عازمین کو بے یارو مددگار چھوڑنے کے سوشل میڈیا پر الزامات بے بنیاد ہیں، ہم سعودی حکومت کی معلومات پر بھروسہ اور بعدازاں خود بھی تصدیق کرتے ہیں۔

مزید خبریں

آپ کی راۓ