بانی پی ٹی آئی کی رہائی کا کوئی امکان نہیں: فیصل ووڈا

80

سینیٹر فیصل واوڈا نے کہا ہے کہ ابھی بہت سے مراحل اور کیسز باقی ہیں، چاہے کوئی کتنا ہی آئین اور قانون سے باہر جا کر رعایت دے دے، اس کے باوجود بھی بانی پی ٹی آئی کی رہائی ممکن نہیں ہو گی۔

عدت میں نکاح کیس کے فیصلے پر ردعمل دیتے ہوئے فیصل واوڈا نے کہا کہ پاکستان میں آسانی سے چیزیں ختم نہیں ہوتیں، بانی پی ٹی آئی کا نکاح والا کیس تو شرمناک کیس تھا، لاجک نہیں جیتے گی لاء جیتے گا۔

فیصل واوڈا کا کہنا ہے کہ کل کے فیصلے کے بعد پی ٹی آئی کی مشکلات بڑھ گئی ہیں، یہ شرمناک کیس تھا، ذاتی زندگی کو سیاست میں لائیں یہ گھٹیا چیز ہے، کل آئین اور قانون سے بالاتر ہوکر فیصلہ آیا۔

آزاد سینیٹر نے کہا کہ اس فیصلے کے بعد پی ٹی آئی کی مشکلات بڑھ گئیں، مٹھائیاں کھا رہے تھے، آج بھی یہ خوش ہو رہے ہیں بانی پی ٹی آئی باہر آجائیں گے، بانی پی ٹی آئی کا باہرآنے کا کوئی امکان نہیں، ابھی بہت سارے مراحل اور کیسز بھی ہیں۔

واضح رہے کہ بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی کو عدت میں نکاح کیس سے بری کردیا گیا ہے۔

عدت میں نکاح کیس میں بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی کی سزا کے خلاف اپیلیں منظور کر لی گئیں اور اپیلیں منظور ہونے پر ٹرائل کورٹ کا فیصلہ کالعدم قرار دے دیا گیا۔

عدالت نے اپیلوں کے منظور ہونے کا مختصر فیصلہ سنایا جس میں کہا گیا ہے کہ بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی کی اپیلیں منظور کر کے ان کی رہائی کے روبکار جاری کردیے ہیں۔

مزید خبریں

روس کے بارے میں اطلاعات ہیں کہ اس نے ایک تیل بردار جہاز کو بحرِ اوقیانوس کے پار لے جانے کے لیے ایک آبدوز اور دیگر بحری جہاز تعینات کر دیے ہیں، جبک...

[caption id="attachment_11609" align="alignnone" width="1800"] محسن نقوی اور وانگ شیاو ہونگ کی ملاقات کے بعد فوٹو[/caption] وفاقی وزیرِ داخلہ محسن ...

صحافی نعیم حنیف نے اداکارہ صبا قمر سے سرِعام معذرت کر لی ہے، جب فلم پامال کی اسٹار کی جانب سے یکم نومبر کو اپنے پوڈکاسٹ میں ان کے خلاف “ہتک آمیز” ...

وزیر داخلہ سندھ ضیا الحسن لنجار نے کہا ہے کہ کچے کے علاقوں میں آج سے وسیع پیمانے پر آپریشن کا آغاز کر دیا گیا ہے۔ سکھر میں میڈیا سے گفتگو کرتے ...

آپ کی راۓ