میڈیا رپورٹس کے مطابق وزارت خزانہ نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کی منظوری دے دی ہے جس کے بعد پیٹرول کی قیمت میں 1.86 روپے جب کہ ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 3.32 روپے کمی کر دی گئی ہے۔ اسی طرح مٹی کے تیل کی قیمت میں 2.15 روپے فی لیٹر کمی کر دی گئی ہے۔