ٹرمپ نے مارک زکربرگ کو دھمکی دے دی

126

 

غیر ملکی میڈیا رپورٹ کے مطابق ٹرمپ نے زکربرگ کو دھمکی اپنی آنے والی کتاب میں دی۔

کتاب میں اپنی اور مارک زکربرگ کی ملاقات کی تصویر پر تبصرہ کرتے ہوئے ٹرمپ نے لکھا کہ اوول آفس میں زکربرگ اپنی اہلیہ کے ساتھ اکثر مجھ سے ملنے آتے، بہت اچھے رویے کا مظاہرہ کرتے لیکن پس پردہ میرے خلاف سازشیں کرتے رہے۔

انہوں نے مزید تحریر کیا کہ ہم اب زکربرگ کی کڑی نگرانی کر رہے ہیں، اس بار اس نے کوئی غیرقانونی کام کیا تو باقی کی زندگی جیل میں گزارے گا۔

ٹرمپ کی کتاب ’سیو امریکا‘ 3 ستمبر کو شائع ہو رہی ہے۔

مزید خبریں

آپ کی راۓ