جنگِ ستمبر کے موقع پر جذبۂ قومی یکجہتی سرمایۂ افتخار ہے: آرمی چیف

12

پاک فوج کے سربراہ جنرل عاصم منیر کا کہنا ہے کہ 6 ستمبر کا دن تاریخ میں یومِ دفاعِ وطن کے نام سے نمایاں حیثیت رکھتا ہے، آج کے دن افواج نے دشمن کے ناپاک عزائم خاک میں ملائے تھے۔

پاک فوج کے شعبۂ تعلقاتِ عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق یومِ دفاعِ پاکستان کے موقع پر آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے اپنے پیغام میں کہا ہے کہ جنگِ ستمبر کے موقع پر قومی یک جہتی کا جذبہ ہمارے لیے سرمایۂ افتخار ہے۔

ان کا کہنا ہے کہ قومی اتحاد و یک جہتی کے جذبے سے سر شار افواج سرحدوں کا تحفظ کر رہی ہیں، معرکۂ ستمبر میں افواج کا جرأت و بہادری کا مظاہر ہ آئندہ نسلوں کے لیے مشعلِ راہ ہے۔

مزید خبریں

آپ کی راۓ