سینئر صحافی جاوید چوہدری نے اپنے وی لاگ میں کہا کہ حسان نیازی کا کہنا ہے کہ میں نے اپنے ماموں عمران خان اور پاکستان تحریک انصاف کیلئے قربانی دی لیکن ماموں نے مُڑ کر میری طرف نہیں دیکھااور نہ ہی انہوں نے میرے لیے وکیل کا بندو بست کیا۔ مشکل وقت میں میرے والد صرف مجھے سپورٹ کرتے رہے، والد ہی ہر عدالت میں گئے ہیں اور میری ملاقات کیلئے بھی والد اور والدہ ہی صرف آتے تھے ، اس کے علاوہ مجھے فیملی نے بالکل اگنور کر دیا ہے۔ حسان نیازی نے مزید کہا کہ وہ محسوس کرتے ہیں کہ ان سے بہت بڑی غلطی ہوئی، جس کی مجھے سزا ہوئی ہے۔
جاوید چوہدری نے مزید کہا کہ حسان نیازی جیل میں دوسروں کو بھی سمجھاتے ہیں کہ اس لیول تک ہمیں نہیں جانا چاہئے کہ ہماری فیملی کو ہماری وجہ سے مشکل حالات سے گزرنا پڑےاور جیلوں اور عدالتوں میں دھکے کھانے پڑ جائیں۔
انہوں نے مزید کہا کہ اس کے علاوہ بھی پی ٹی آئی کے جیلوں میں لوگ شدید غصے میں ہیں کیونکہ ان کا خیال تھا کہ پی ٹی آئی ان کیلئے اپنے وکلا بھیجے گی ، ہمارا لیڈر جیل میں ہمیں سپورٹ کرے گا۔ تاہم عمران خان نے ایک سال سے نہ ان لوگوں کیلئے آواز اُٹھائی نہ ہی اپنے وکلا کو ہدایت کی کہ آپ ملٹری کورٹس میں جاکر ان کا مقدمہ لڑیں۔ وہ لوگ پارٹی سے شدید ناراض ہیں۔ ان کی خواہش ہے کہ وہ آرمی چیف سے ملاقات کریں اور ان سے معافی مانگیں اور گھر جائیں۔ میری معلومات کے مطابق عنقریب ان کی آرمی چیف سے معافی کی درخواستیں آئیں گی کہ ہمیں معاف کیا جائے جو بھی ہم سے بھول ہوئی۔