پاکستان ٹیم پہلی اننگ میں 230 رنز بنا کر آؤٹ ہوگئی

18

پاکستان ٹیم اور ویسٹ انڈیز کی ٹیموں کے درمیان ملتان میں پہلا ٹیسٹ میچ جاری پاکستان کی ٹیم کی جانب سے سعود شکیل اور محمد رضوان نے پہلی نا مکمل اننگ کا دوبارہ آغاز کیا جس کے بعد پاکستان کی پانچویں وکٹ 187 اور چھٹی وکٹ 197 رنز پر گر گئی۔

سعود شکیل 84 اور سلمان آغا 2 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔ اس دوران محمد رضوان نے ایک اینڈ سے رنز بنانے کا سلسلہ جاری رکھا۔

بعدازاں پاکستان کی ساتویں اور آٹھویں وکٹ 200 رنز پر گری، نعمان علی صفر اور محمد رضوان 71 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔

پاکستان کی نویں وکٹ 225 رنز پر گری، خرم شہزاد 7 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے جبکہ قومی ٹیم کی آخری وکٹ 230 رنز پر گری، ساجد خان 18 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے جبکہ ابرار احمد صفر پر ناٹ آؤٹ رہے۔

پاکستان ٹیم نے پہلی اننگ میں مجموعی طور پر 68.5 اوورز بیٹنگ کی۔ ویسٹ انڈیز کے جیڈن سیلز اور جومیل وریکین نے 3،3 جبکہ کیون سنکلیئر 2 اور گداکیش موتی نے ایک کھلاڑی کو آؤٹ کیا۔

گزشتہ روز کھیل کا اختتام پاکستان ٹیم نے 4 وکٹ پر 143 رنز کے ساتھ کیا تھا۔

مزید خبریں

آپ کی راۓ