غزہ پر اسرائیلی قبضہ اور پاکستان

32

اقوام متحدہ میں پاکستان کے مستقل مندوب عاصم افتخار نے مطالبہ کیا  کہ  اقوام متحدہ کی سیکیورٹی کونسل غزہ میں انٹرنیشنل پروٹیکشن فورس تعینات کرے۔

غزہ پر اسرائیلی قبضے کے منصوبے کے بعد سیکیورٹی کونسل کا ہنگامی اجلاس ہوا جس میں خطاب کرتے ہوئے عاصم افتخار نے کہاہے کہ غزہ میں نسل کشی روکنے کے لیے مشترکہ کوششیں کرنی ہونگی۔

انہوں نے کہاکہ پاکستان غزہ پر قبضے کے اسرائیلی منصوبے کی مخالفت کرتا ہے اور پاکستان غزہ میں جاری اسرائیلی مظالم فوری ختم کرنے کا مطالبہ کرتا ہے۔

انہوں نے کہاکہ اسرائیل منصوبہ بندی کے تحت عالمی قوانین کی خلاف ورزی کررہا ہے، وزیراعظم شہباز شریف نے اسرائیلی منصوبے کی مذمت کی ہے۔

مزید خبریں

آپ کی راۓ