ڈاکٹر ناصر حمید کا بہاولپور تبادلہ، شہر اور میڈیا حلقوں میں خوشی کی لہر

119

ڈائریکٹر انفارمیشن ڈاکٹر ناصر حمید کا تبادلہ واپس بہاولپور ہونے پر میڈیا سے وابستہ افراد، سرکاری ملازمین اور سماجی حلقوں میں مسرت کی فضا قائم ہو گئی۔ اس سے قبل آپ ڈیرہ غازی خان میں اپنی شاندار خدمات سرانجام دے رہے تھے، جہاں آپ کی مخلص مزاجی، پیشہ ورانہ صلاحیتوں، شرافت اور کرشماتی شخصیت نے ہر دلوں میں اپنی جگہ بنائی۔

بہاولپور ڈویژن کے صحافی اور سرکاری افسران ڈاکٹر ناصر حمید کے پروفیشنل وژن، مثبت رویے اور خدمتِ خلق کے جذبے کے معترف ہیں۔ آپ نے صوبائی سطح سے قبل وفاق میں بھی اپنی خدمات بخوبی انجام دے کر ایک مضبوط ساکھ قائم کی، جس پر بہاولپور کی عوام نے پنجاب حکومت کا شکریہ ادا کیا ہے۔

میڈیا حلقے ڈاکٹر ناصر حمید کو نہ صرف ایک باوقار اور معتبر افسر سمجھتے ہیں بلکہ انہیں بہاولپور کے لیے ایک قیمتی اثاثہ قرار دیتے ہیں

مزید خبریں

محمدسکندراعظم : ڈی ایس پی فرخ جاوید چوہدری جو کہ حال ہی میں ڈائریکٹر اینٹی کرپشن اسٹیبلشمنٹ ریجن بہاولپور تعینات ہوئے تھے آج بورڈ کی میٹنگ میں ...

آپ کی راۓ