
پنجاب فوڈ اتھارٹی نے مردہ مرغیوں کی بڑی سپلائی ناکام بنا دی،1 ہزار کلو گوشت تلف،ملوث افراد کیخلاف مقدمہ درج،موقع پر گرفتار۔۔۔۔۔
بہاولپور ( سکندر اعظم )ڈائریکٹر جنرل پنجاب فوڈ اتھارٹی کی خصوصی ہدایت پر صحت دشمن عناصر کیخلاف یکے بعد دیگرے کارروائیاں جاری ہیں۔تفصیلات کے مطابق فوڈ سیفٹی ٹیم نے ناکہ بندی کے دوران تھانہ بی ڈویژن صادق کینال روڈ رحیم یار خان میں گوشت سے بھرے ٹرک کا معائنہ کیا۔ٹرک سے مردہ مرغیوں کا گوشت برآمد کیا گیا۔مضر صحت گوشت مختلف فاسٹ فوڈ پوائنٹس پر سپلائی کیا جانا تھا۔سینکڑوں کلو گرام ناقص گوشت موقع پر ضائع کر دیا گیا۔سپلائر کیخلاف ایف آئی آر درج کرا دی گئی۔اس موقع پر ڈی جی پنجاب فوڈ اتھارٹی کا کہنا تھا کہ شہری پہلے سے تیار گوشت ہرگز نہ خریدیں ہمیشہ اپنی موجودگی میں ذبح کرائیں۔ڈی جی پنجاب فوڈ اتھارٹی کا مزید کہنا تھا کہ عوام تک محفوظ گوشت پہچانا پنجاب فوڈ اتھارٹی کا اولین فریضہ ہے۔