آر پی او بہاولپور کی زیرِ صدارت اہم اجلاس

5
Screenshot

بہاولپور (عبدالقدوس ) آر پی او بہاولپور غازی محمد صلاح الدین (PPM) کی زیرِ صدارت آر پی او آفس میں اہم اجلاس منعقد ہوا جس میں ایس پی سیف سٹی ریجن بہاولپور محمد کاشف عبداللہ، ریجن کے تینوں اضلاع کے انچارج آئی ٹی اور انچارج ویلفیئر کے ساتھ ساتھ آر پی او آفس کے انچارج آئی ٹی اور انچارج ویلفیئربھی شریک تھے۔

اجلاس میں آئی ٹی ونگ کی کارکردگی، سسٹمز کی بہتری، ڈیجیٹل ریکارڈ اور ٹیکنالوجی کے مؤثر استعمال پر تفصیلی بریفنگ دی گئی۔ آر پی او نے ہدایت کی کہ جدید خطوط پر پولیسنگ کو مضبوط بنانے کے لیے آئی ٹی نظام کو مزید فعال اور غلطیوں سے پاک بنایا جائے۔آنچارج آئی ٹی آر پی او آفس بہاولپور انسپکٹر محمد ثاقب اجمل نے بریفنگ دی۔
اجلاس میں ویلفیئر ونگ کے امور بھی زیرِ بحث آئے، جس میں ریٹائرڈ اور حاضر سروس اہلکاروں کی بہبود، مسائل کے حل، فلاحی اقدامات اور شہدا پولیس کے خاندانوں کی دیکھ بھال سے متعلق معاملات کا بھی جائزہ لیا گیا۔ آر پی او نے کہا کہ شہدا ہماری پہچان ہیں، ان کے ورثاء کی خدمت پولیس کا فرض ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ ویلفیئر معاملات میں شفافیت، تیزی اور مؤثریت کو یقینی بنایا جائے تاکہ اہلکاروں اور شہدا کے ورثاء کو کسی قسم کی دشواری کا سامنا نہ ہو۔
اجلاس کے اختتام پر تمام شرکاء نے اس عزم کا اظہار کیا کہ آئی ٹی اور ویلفیئر ونگز کو مزید مضبوط بنانے کیلئے مربوط حکمت عملی کے ساتھ کام جاری رکھا جائے گا۔

مزید خبریں

آپ کی راۓ