متحدہ عرب امارات کے صدر پاکستان پہنچ گئے

7

اسلام آباد: متحدہ عرب امارات کے صدر شیخ محمد بن زاید النہیان ایک روزہ سرکاری دورے پر پاکستان پہنچ گئے، جہاں نورخان ایئربیس پر وزیراعظم شہباز شریف اور آرمی چیف فیلڈ مارشل عاصم منیر نے ان کا پرتپاک استقبال کیا۔

ایئر بیس پر آمد کے موقع پر پاک فضائیہ کے لڑاکا طیاروں نے فضائی سلامی دی، جبکہ مسلح افواج کے چاق و چوبند دستے نے گارڈ آف آنر پیش کیا اور 21 توپوں کی سلامی دی گئی۔ وزیراعظم اور آرمی چیف نے وفاقی کابینہ کے ارکان کے ہمراہ معزز مہمان کو خوش آمدید کہا، اس موقع پر اسحاق ڈار، خواجہ آصف، احسن اقبال، عطا اللہ تارڑ سمیت دیگر وزرا بھی موجود تھے، جن کا وزیراعظم نے تعارف کرایا۔

اماراتی صدر کے ہمراہ اعلیٰ سطح کا وفد بھی پاکستان آیا ہے، جس کے دورے کے دوران پاکستان اور یو اے ای کے درمیان اہم معاشی اور تجارتی معاہدوں کی منظوری متوقع ہے۔ اس دورے کو دونوں ممالک کے مابین سفارتی تعلقات میں ایک اہم پیش رفت قرار دیا جا رہا ہے، جو دیرینہ برادرانہ تعلقات کی عکاسی کرتا ہے۔

 

دورے کے دوران شیخ محمد بن زاید النہیان کی صدر مملکت آصف علی زرداری اور وزیراعظم شہباز شریف سمیت دیگر اہم شخصیات سے ملاقاتیں بھی طے ہیں۔ معزز مہمان کی آمد کے پیش نظر اسلام آباد کی ضلعی انتظامیہ نے آج شہر میں عام تعطیل کا اعلان کیا تھا۔

 

دفتر خارجہ کے مطابق یو اے ای کے صدر کے ہمراہ وزرا اور اعلیٰ حکام پر مشتمل وفد بھی موجود ہے، جبکہ دورے کے دوران دوطرفہ تعلقات، علاقائی صورتحال اور عالمی امور پر تبادلہ خیال کیا جائے گا۔

 

دوسری جانب وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے بھی اماراتی صدر کے دورۂ پاکستان کا خیر مقدم کیا۔ اپنے بیان میں انہوں نے کہا کہ پاکستان اور متحدہ عرب امارات کے تعلقات مضبوط اور مثالی ہیں، اور صدر محمد بن زاید النہیان کا یہ پہلا سرکاری دورہ باعثِ اعزاز ہے۔ مریم نواز نے امید ظاہر کی کہ یہ دورہ دونوں ممالک کے تعلقات کو مزید مستحکم کرے گا

مزید خبریں

چیف آف ڈیفنس فورسز فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے کرسمس کی تقریبات میں شرکت کر کے مسیحی برادری کو تہہ دل سے کرسمس کی مبارکباد دی اور ان کے لیے امن، خ...

[contact-form][contact-field label="Name" type="name" required="true" /][contact-field label="Email" type="email" required="true" /][contact-fiel...

چیف آف ڈیفنس فورسز، فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے سعودی عرب کے سرکاری دورے کے دوران وزیر دفاع، شہزادہ خالد بن سلمان بن عبدالعزیز آل سعود سے ملاقات ک...

انڈر 19 ایشیا کپ کے فائنل میں پاکستان نے بھارت کو 191 رنز کے بڑے مارجن سے ہرا دیا ۔ میچ میں پاکستان نے مقررہ 50 اوورز میں 8 وکٹوں کے نقصان پر 3...

آپ کی راۓ