
الیکشن ٹربیونل نے این اے 130 لاہور سے نواز شریف کی کامیابی کو برقرار رکھتے ہوئے ان کا نوٹیفکیشن درست قرار دے دیا ہے۔
ڈاکٹر یاسمین راشد کی جانب سے دائر درخواست کو مسترد کرتے ہوئے ٹربیونل نے مسلم لیگ (ن) کے صدر نواز شریف کی جیت کو قانونی حیثیت دے دی۔ سماعت کے دوران نواز شریف کے وکیل بیرسٹر اسد اللہ چٹھہ نے دلائل پیش کیے، جبکہ ٹربیونل کے جج رانا زاہد محمود نے فیصلہ سنایا۔
واضح رہے کہ فروری 2024 کے عام انتخابات میں این اے 130 لاہور سے نواز شریف نے 171,024 ووٹ حاصل کر کے کامیابی حاصل کی تھی، جب کہ آزاد امیدوار ڈاکٹر یاسمین راشد 115,043 ووٹ لے سکیں۔ ڈاکٹر یاسمین راشد نے نتائج کو چیلنج کیا تھا، تاہم ٹربیونل نے ان کی درخواست خارج کر دی۔
چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر علی خان نے کہا ہے کہ وہ ہر منگل کو یہاں آتے ہیں مگر افسوس کے ساتھ ملاقات کی اجازت نہیں دی جاتی۔ ان کا کہنا تھا کہ حا...