پاکستان کے ساتھ تجارت کی معطلی سے افغانستان کو بھاری معاشی نقصان

22

تجارتی اعداد و شمار سے ظاہر ہوتا ہے کہ 10 اکتوبر کے بعد سے افغانستان کی برآمدات میں تقریباً 10 فیصد تک کمی آچکی ہے، جبکہ دوطرفہ تجارت کی معطلی کے باعث پاکستان کی برآمدات کو صرف تقریباً 0.6 فیصد نقصان پہنچا ہے، جس سے کابل واضح طور پر نقصان میں نظر آتا ہے۔

عام تاثر کے برعکس، اسلام آباد اور کابل کے درمیان تقریباً ڈھائی ماہ سے جاری دوطرفہ تجارت کی معطلی نے پاکستان کے مقابلے میں افغانستان کو کہیں زیادہ متاثر کیا ہے۔ افغانستان کی برآمدی نقصانات کئی گنا زیادہ ہیں، جو اس طویل تعطل کے غیر مساوی معاشی اثرات کی نشاندہی کرتے ہیں۔

پاکستان اور افغانستان کے تعلقات کالعدم تحریکِ طالبان پاکستان (ٹی ٹی پی) کے معاملے پر کشیدگی کے باعث خراب ہوئے ہیں، جہاں اسلام آباد کابل پر سرحد پار دہشت گردی روکنے کے لیے دباؤ ڈال رہا ہے۔ 11 اکتوبر کو سرحدی جھڑپوں کے بعد دوحہ اور بعد ازاں استنبول میں ہونے والے مذاکرات کے نتیجے میں ایک عارضی جنگ بندی ہوئی، تاہم ترکی اور قطر کی ثالثی کے باوجود مذاکرات کے متعدد ادوار کسی قابلِ عمل حل تک نہ پہنچ سکے۔

7 نومبر کو پاکستان نے بڑے اختلافات برقرار رہنے کے باعث ان مذاکرات کو عملی طور پر ختم شدہ قرار دے دیا، جس کے بعد افغانستان نے تجارتی تعلقات معطل کر دیے، جبکہ پاکستان پہلے ہی جھڑپوں کے بعد سرحد بند کر چکا تھا۔

تجارتی اعداد و شمار کے مطابق 10 اکتوبر 2025 سے اب تک افغانستان کی برآمدات میں تقریباً 10 فیصد کمی واقع ہوئی ہے، جبکہ دوطرفہ تجارت کی معطلی کے نتیجے میں پاکستان کو صرف تقریباً 0.6 فیصد نقصان اٹھانا پڑا ہے۔ اس طرح جاری تعطل کے دوران افغان معیشت پر اس کے اثرات کہیں زیادہ بھاری ثابت ہو رہے ہیں۔

مزید خبریں

نئے تعینات ہونے والے ڈی پی او بہاولپور رانا عبدالوہاب منسٹر ایجوکیشن رانا سکندر حیات کے بہنوئی اور جھنگ سے ڈاکٹر رانا حسیب اکرم ہارٹ سپشلسٹ کے برا...

وزیراعظم شہباز شریف نے منگل کے روز متحدہ عرب امارات (یو اے ای) کے صدر شیخ محمد بن زاید النہیان سے رحیم یار خان میں ملاقات کے دوران اس عزم کا اعادہ...

چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر علی خان نے کہا ہے کہ وہ ہر منگل کو یہاں آتے ہیں مگر افسوس کے ساتھ ملاقات کی اجازت نہیں دی جاتی۔ ان کا کہنا تھا کہ حا...

شاہین کو بولنگ کے دوران تکلیف محسوس ہونے پر میچ کے دوران ہی میدان چھوڑنا پڑا۔ بائیں ہاتھ کے فاسٹ بولر نے صرف تین اوورز کرائے، جن میں 26 رنز دیے...

آپ کی راۓ