پاکستان کا یمن کی موجود صورتحال پر اظہار تشویش

22

اسلام آباد: پاکستان نے یمن میں ایک بار پھر تشدد میں اضافے پر شدید تشویش کا اظہار کرتے ہوئے یمن کی وحدت اور علاقائی خودمختاری کی مکمل حمایت کا اعادہ کیا ہے۔

ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق پاکستان یمن میں دیرپا امن اور استحکام کے لیے کی جانے والی تمام کوششوں کا حامی ہے اور کسی بھی فریق کی جانب سے یکطرفہ اقدامات کی مخالفت کرتا ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ ایسے اقدامات نہ صرف صورتحال کو مزید بگاڑ سکتے ہیں بلکہ امن کی کوششوں کو نقصان پہنچانے کے ساتھ ساتھ پورے خطے کے امن کے لیے خطرہ بن سکتے ہیں۔

ترجمان نے بتایا کہ پاکستان کشیدگی میں کمی اور امن کے قیام کے لیے علاقائی سطح پر کی جانے والی کاوشوں کا خیرمقدم کرتا ہے اور سعودی عرب کے ساتھ مکمل یکجہتی کا اظہار کرتا ہے۔ انہوں نے واضح کیا کہ سعودی عرب کی سلامتی پاکستان کے لیے انتہائی اہمیت رکھتی ہے اور اس حوالے سے ہر ممکن تعاون جاری رکھا جائے گا

دفتر خارجہ کے ترجمان نے زور دیا کہ یمن بحران کا حل صرف مکالمے اور سفارتی ذرائع سے ہی ممکن ہے۔ انہوں نے امید ظاہر کی کہ یمن کے عوام اور علاقائی قوتیں مل کر ایک جامع اور پائیدار حل کی جانب پیش رفت کریں گی، کیونکہ یمن میں دیرپا امن پورے خطے کے استحکام کے لیے ناگزیر ہے۔

مزید خبریں

حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں نمایاں کمی کا اعلان کر دیا ہے۔ جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق پیٹرول کی فی لیٹر قیمت میں 10 روپے 28 پیسے کی ...

نئے تعینات ہونے والے ڈی پی او بہاولپور رانا عبدالوہاب منسٹر ایجوکیشن رانا سکندر حیات کے بہنوئی اور جھنگ سے ڈاکٹر رانا حسیب اکرم ہارٹ سپشلسٹ کے برا...

تجارتی اعداد و شمار سے ظاہر ہوتا ہے کہ 10 اکتوبر کے بعد سے افغانستان کی برآمدات میں تقریباً 10 فیصد تک کمی آچکی ہے، جبکہ دوطرفہ تجارت کی معطلی کے ...

وزیراعظم شہباز شریف نے منگل کے روز متحدہ عرب امارات (یو اے ای) کے صدر شیخ محمد بن زاید النہیان سے رحیم یار خان میں ملاقات کے دوران اس عزم کا اعادہ...

آپ کی راۓ