
حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں نمایاں کمی کا اعلان کر دیا ہے۔ جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق پیٹرول کی فی لیٹر قیمت میں 10 روپے 28 پیسے کی کمی کی گئی ہے، جس کے بعد پیٹرول نئی قیمت 253 روپے 17 پیسے فی لیٹر مقرر کی گئی ہے۔
اسی طرح ڈیزل کی قیمت میں بھی 8 روپے 57 پیسے فی لیٹر کمی کی گئی ہے، جس کے بعد ڈیزل کی نئی قیمت 257 روپے 8 پیسے فی لیٹر ہو گئی ہے۔
نوٹیفکیشن میں بتایا گیا ہے کہ پیٹرولیم مصنوعات کی نئی قیمتوں کا اطلاق آج رات 12 بجے کے بعد سے ہوگا۔
اسلام آباد: پاکستان نے یمن میں ایک بار پھر تشدد میں اضافے پر شدید تشویش کا اظہار کرتے ہوئے یمن کی وحدت اور علاقائی خودمختاری کی مکمل حمایت کا اعاد...