
اسلام آباد: فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) نے دسمبر کے مہینے میں ٹیکس وصولی کا نیا ریکارڈ قائم کر دیا ہے، جو کسی بھی سال کے دسمبر میں اب تک کی بلند ترین سطح ہے۔
ایف بی آر حکام نے وزیر خزانہ محمد اورنگزیب کو بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ دسمبر میں مجموعی طور پر 1427 ارب 10 کروڑ روپے ٹیکس جمع کیا گیا، جو مقررہ ماہانہ ہدف 1446 ارب روپے کا تقریباً 99 فیصد بنتا ہے۔
حکام کے مطابق ان لینڈ ریونیو سروس نے بھی غیرمعمولی کارکردگی دکھائی اور 1310 ارب روپے کے ہدف کے مقابلے میں 1308 ارب روپے وصول کیے، جو 99.8 فیصد ہے۔
مزید یہ کہ نومبر کے مقابلے میں دسمبر میں ٹیکس وصولی میں نمایاں اضافہ دیکھنے میں آیا۔ نومبر میں ٹیکس وصولی 898 ارب روپے تھی، جو دسمبر میں بڑھ کر 1427 ارب روپے سے تجاوز کر گئی، یوں ایک ماہ میں 59 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے وینزویلا پر ہونے والے حملوں اور صدر نکولس مادورو کی اہلیہ سمیت گرفتاریوں کی تصدیق کر دی ہے۔ تفصیلات کے مطابق صدر ٹرمپ ...