
لکی مروت اور بنوں میں پیش آنے والے فائرنگ کے الگ الگ واقعات میں چار پولیس اہلکار شہید ہوگئے۔
پولیس ترجمان کے مطابق لکی مروت کی تحصیل سرائے نورنگ میں نامعلوم موٹر سائیکل سواروں نے ٹریفک پولیس اہلکاروں پر اچانک فائرنگ کردی۔ اس حملے کے نتیجے میں انچارج ٹریفک پولیس نورنگ جلال خان، کانسٹیبل عزیز اللہ اور کانسٹیبل عبداللہ موقع پر ہی شہید ہوگئے۔ واقعے کے بعد حملہ آور فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے، جبکہ شہداء کی میتیں تحصیل ہیڈ کوارٹر اسپتال سرائے نورنگ منتقل کردی گئیں۔
ادھر بنوں کے علاقے منڈان میں بھی فائرنگ کا واقعہ پیش آیا، جہاں نامعلوم افراد نے پولیس کانسٹیبل رشید خان کو نشانہ بنایا۔ پولیس کے مطابق رشید خان گھر سے تھانا منڈان ڈیوٹی پر جا رہے تھے کہ راستے میں مسلح افراد کی فائرنگ سے شہید ہوگئے۔
لکی مروت میں دہشت گردوں نے نجی فیکٹری کی بس کو نشانہ بنا کر حملہ کیا، جس کے نتیجے میں ایک شخص جان کی بازی ہار گیا جبکہ دو خواتین سمیت 9 افراد زخمی...