
بنگلادیش کرکٹ بورڈ (بی سی بی) نے ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے لیے ٹیم بھارت نہ بھیجنے کا فیصلہ کرلیا ہے۔
بی سی بی کے جاری کردہ بیان کے مطابق بورڈ آف ڈائریکٹرز کی ایک ہنگامی میٹنگ آج دوپہر منعقد ہوئی، جس میں بھارت اور سری لنکا میں ہونے والے ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ سے متعلق تازہ صورتحال کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔ اجلاس میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران پیدا ہونے والی پیش رفت پر غور کے بعد یہ فیصلہ کیا گیا کہ بنگلادیش کی قومی ٹیم بھارت کا دورہ نہیں کرے گی۔
اعلامیے میں بتایا گیا کہ اس فیصلے سے انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) کو باضابطہ طور پر آگاہ کر دیا گیا ہے اور بنگلادیش کرکٹ بورڈ کو امید ہے کہ آئی سی سی موجودہ حالات کو مدنظر رکھتے ہوئے جلد اس معاملے پر ردعمل دے گی۔
دوسری جانب بنگلادیش کے مشیر برائے کھیل نے بھی اس فیصلے کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ بنگلادیش ورلڈ کپ کھیلنے کے لیے بھارت نہیں جائے گا۔ ان کا کہنا تھا کہ یہ فیصلہ بھارتی کرکٹ بورڈ کی جارحانہ اور فرقہ وارانہ پالیسیوں کے پس منظر میں کیا گیا ہے، جس کا وہ خیرمقدم کرتے ہیں۔
واضح رہے کہ حال ہی میں بھارتی انتہا پسند حلقوں کے دباؤ پر آئی پی ایل سے بنگلادیشی فاسٹ بولر مستفیض الرحمان کو ریلیز کیا گیا تھا، جس کے بعد بھارت اور بنگلادیش کے کرکٹ بورڈز کے درمیان کشیدگی میں اضافہ دیکھنے میں آیا۔
پاکستان اور بنگلہ دیش کے فضائی سربراہان نے جے ایف 17 تھنڈر طیاروں کی ممکنہ خریداری پر تفصیلی تبادلۂ خیال کیا، آئی ایس پی آر۔ پاک فوج کے شعبۂ ...