استاد مہدی حسن کے بیٹے سجاد مہدی انتقال کر گئے

53

شہرۂ آفاق غزل گائیک استاد مہدی حسن کے بیٹے سجاد مہدی دل کا دورہ پڑنے سے انتقال کر گئے۔

خاندانی ذرائع کے مطابق دل میں شدید تکلیف کے باعث سجاد مہدی کو فوری طور پر اسپتال منتقل کیا گیا، تاہم ڈاکٹرز کی بھرپور کوششوں کے باوجود وہ جانبر نہ ہو سکے۔

سجاد مہدی پولیس ڈیپارٹمنٹ میں ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ آف پولیس (ڈی ایس پی) کے عہدے پر خدمات انجام دے چکے تھے اور انہیں ایک دیانت دار افسر اور عوامی خدمت کے جذبے کے لیے جانا جاتا تھا۔

مرحوم کی نمازِ جنازہ آج لاہور میں بعد از نمازِ ظہر ادا کی جائے گی، جبکہ اہلِ خانہ نے ان کے لیے دعائے مغفرت اور درجات کی بلندی کی اپیل کی ہے۔

یاد رہے کہ استاد مہدی حسن پاکستان کے نامور کلاسیکی گلوکاروں میں شامل ہیں، جن کی فنی خدمات کو نہ صرف ملک بلکہ دنیا بھر میں قدر کی نگاہ سے دیکھا جاتا ہے۔

مزید خبریں

پاکستان سپر لیگ میں دو نئی ٹیموں کے اضافے کے لیے نیلامی کا مرحلہ مکمل ہو گیا، جس کے نتیجے میں ساتویں اور آٹھویں فرنچائزز فروخت کر دی گئیں۔ ساتویں ...

  تحریکِ انصاف (پی ٹی آئی) نے جمعرات کے روز خود کو “دہشت گردوں کا سہولت کار” قرار دیے جانے پر سخت ردِعمل دیتے ہوئے کہا کہ پارٹی کا مؤقف ہم...

آپ کی راۓ