امریکی کاروائی کے دوران 55 فوجی ہلاک

46

غیر ملکی ذرائع ابلاغ کے مطابق کیوبا اور وینزویلا نے گزشتہ ہفتے ہونے والے امریکی حملے میں ہلاک ہونے والے افراد کی تفصیلات جاری کر دی ہیں۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق کیوبا کی حکومت نے کراکس میں امریکی فوجی کارروائی کے دوران مارے جانے والے اپنے 32 اہلکاروں کے نام شائع کیے ہیں، جبکہ وینزویلا کی مسلح افواج نے بھی 23 فوجی اہلکاروں کی ہلاکت کی تصدیق کرتے ہوئے ان کی فہرست جاری کی ہے۔

کیوبا ڈیبیٹ میں شائع شدہ اعداد و شمار کے مطابق ہلاک ہونے والے 32 اہلکاروں میں سے 21 کا تعلق وزارت داخلہ سے تھا، جن میں تین اعلیٰ افسران شامل تھے، جن میں دو کرنل اور ایک لیفٹیننٹ کرنل شامل ہیں۔ باقی ہلاک شدگان انقلابی مسلح افواج کے رکن تھے، جن کی اکثریت عام فوجیوں پر مشتمل تھی۔

ادھر وینزویلا کی فوج کی جانب سے جاری کردہ نوٹس کے مطابق ہلاک ہونے والے 23 اہلکاروں میں 5 ایڈمرل، مختلف رینکس کے 16 سارجنٹس اور 2 فوجی شامل ہیں۔

مزید یہ کہ ایک امریکی اخبار کے مطابق امریکی حکام کا اندازہ ہے کہ وینزویلا میں ہونے والی اس فوجی کارروائی کے دوران مجموعی طور پر تقریباً 75 افراد جان سے گئے۔ یہ ہلاکتیں زیادہ تر کراکس میں صدر مادورو کے کمپاؤنڈ پر شدید فائرنگ اور جھڑپوں کے دوران ہوئیں۔

واضح رہے کہ امریکا نے ہفتے کے روز وینزویلا پر حملہ کیا تھا، جس کے دوران امریکی ڈیلٹا فورس نے صدر نکولس مادورو اور ان کی اہلیہ کو صدارتی محل سے گرفتار کر کے امریکا منتقل کر دیا تھا۔

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے مطابق مادورو اور ان کی اہلیہ کو ان کے بیڈروم سے حراست میں لے کر نیویارک لایا گیا، جہاں ان پر منشیات اسمگلنگ اور دہشتگردی سے متعلق الزامات کے تحت مقدمہ چلایا جائے گا۔

مزید خبریں

پاکستان سپر لیگ میں دو نئی ٹیموں کے اضافے کے لیے نیلامی کا مرحلہ مکمل ہو گیا، جس کے نتیجے میں ساتویں اور آٹھویں فرنچائزز فروخت کر دی گئیں۔ ساتویں ...

  تحریکِ انصاف (پی ٹی آئی) نے جمعرات کے روز خود کو “دہشت گردوں کا سہولت کار” قرار دیے جانے پر سخت ردِعمل دیتے ہوئے کہا کہ پارٹی کا مؤقف ہم...

آپ کی راۓ