
وزیر داخلہ سندھ ضیا الحسن لنجار نے کہا ہے کہ کچے کے علاقوں میں آج سے وسیع پیمانے پر آپریشن کا آغاز کر دیا گیا ہے۔
سکھر میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے بتایا کہ کچے میں بڑے آپریشن کی تیاری مکمل ہے اور جو ڈاکو خود کو ناقابلِ شکست سمجھتے ہیں، ان کے خلاف سخت اور فیصلہ کن کارروائی کی جائے گی، تاہم جو افراد رضاکارانہ طور پر ہتھیار ڈالیں گے انہیں رعایت دی جائے گی۔
ان کا کہنا تھا کہ اس مرحلے پر فوج کی مدد درکار نہیں، آپریشن میں سندھ پولیس کے ساتھ رینجرز شریک ہوں گے جبکہ ضرورت پڑنے پر پنجاب پولیس کی خدمات بھی حاصل کی جائیں گی۔ انہوں نے واضح کیا کہ ڈاکوؤں کے مکمل خاتمے تک کارروائی جاری رہے گی۔
وزیر داخلہ سندھ نے مزید کہا کہ صوبے میں اب کہیں بھی سیکیورٹی کانوائے نہیں چل رہے اور کچے کے علاقے کو جرائم سے پاک کرنے کے لیے بھرپور اقدامات کیے جا رہے ہیں۔
پاکستان سپر لیگ میں دو نئی ٹیموں کے اضافے کے لیے نیلامی کا مرحلہ مکمل ہو گیا، جس کے نتیجے میں ساتویں اور آٹھویں فرنچائزز فروخت کر دی گئیں۔ ساتویں ...