
کینیڈا نے سیاحت کے فروغ اور بین الاقوامی تعلقات کو مزید مستحکم بنانے کے لیے ایک اہم قدم اٹھاتے ہوئے 13 ممالک کے شہریوں کو ویزا فری داخلے کی سہولت فراہم کرنے کا اعلان کر دیا ہے۔
کینیڈین حکام کے مطابق اس سہولت کے تحت اینٹیگوا اور باربوڈا، ارجنٹینا، کوسٹا ریکا، مراکش، پاناما، فلپائن، سینٹ کٹس اینڈ نیوس، سینٹ لوشیا، سینٹ ونسنٹ اینڈ دی گریناڈائنز، سیشلز، تھائی لینڈ، ٹرینیڈاڈ اور ٹوباگو اور یوراگوئے کے شہری ہوائی راستے کے ذریعے کینیڈا کا سفر کر سکیں گے۔
حکام کا کہنا ہے کہ یہ سہولت اُن مسافروں کے لیے متعارف کرائی گئی ہے جنہوں نے گزشتہ دس برسوں میں کبھی کینیڈین ویزا حاصل کیا ہو یا اس وقت اُن کے پاس امریکا کا درست نان امیگرنٹ ویزا موجود ہو۔
اعلان کے مطابق اہل مسافروں کو ویزا کے بجائے الیکٹرانک ٹریول اتھارائزیشن (eTA) حاصل کرنا ہوگی، جس کے تحت وہ کینیڈا میں زیادہ سے زیادہ چھ ماہ تک قیام کر سکیں گے، تاہم اس دوران کام یا مستقل رہائش کی اجازت نہیں ہوگی۔
کینیڈین حکومت کے مطابق اس فیصلے کا مقصد سیاحتی سرگرمیوں میں اضافہ، کاروباری روابط کو فروغ دینا اور دوست ممالک کے ساتھ سفارتی تعلقات کو مزید مضبوط بنانا ہے۔
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے روسی تیل خریدنے والے ممالک کے خلاف 500 فیصد تک ٹیرف عائد کرنے کے بل کی حمایت کا اعلان کر دیا ہے۔ اس بھاری ٹی...