
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے روسی تیل خریدنے والے ممالک کے خلاف 500 فیصد تک ٹیرف عائد کرنے کے بل کی حمایت کا اعلان کر دیا ہے۔
اس بھاری ٹیرف سے متعلق خبروں کے سامنے آتے ہی بھارتی اسٹاک مارکیٹ شدید مندی کا شکار ہو گئی۔ بھارتی مارکیٹ میں مسلسل چوتھے روز بھی گراوٹ دیکھی گئی، جس کے نتیجے میں سرمایہ کاروں کو چار دن کے دوران تقریباً 9 لاکھ کروڑ روپے کا نقصان برداشت کرنا پڑا۔
یہ مجوزہ بل امریکی سینیٹر لنزے گراہم کی جانب سے پیش کیا گیا تھا، جسے صدر ٹرمپ کی حمایت حاصل ہو گئی ہے۔ امکان ظاہر کیا جا رہا ہے کہ اس بل کی منظوری آئندہ ہفتے دی جا سکتی ہے۔
بل کی منظوری کے بعد صدر ٹرمپ کو یہ اختیار حاصل ہو جائے گا کہ وہ روس سے تیل خریدنے والے کسی بھی ملک پر 500 فیصد تک ٹیرف نافذ کر سکیں۔ بھارت پہلے ہی امریکی ٹیرف کے باعث دباؤ میں ہے کیونکہ اس پر 50 فیصد اضافی ڈیوٹی عائد کی جا چکی ہے۔
اس نئے ٹیرف بل کے اثرات برازیل اور چین پر بھی پڑنے کا امکان ہے۔
صوبہ خیبرپختونخوا کے ضلع خیبر میں واقع وادی تیراہ کے علاقے میدان ملک دین خیل سے متاثرہ افراد کی رجسٹریشن کا عمل گزشتہ تین روز سے جاری ہے، جبکہ طے ...