وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا سہیل آفریدی کا کراچی میں شاندار استقبال

56

کراچی ایئرپورٹ پر صوبائی وزیر سعید غنی نے وزیرِ اعلیٰ خیبرپختونخوا سہیل آفریدی کا استقبال کیا اور انہیں اجرک اور سندھی ٹوپی پہنائی۔

دوسری جانب ایئرپورٹ اور اس کے اطراف شدید ٹریفک جام کی صورتحال رہی، جبکہ ایئرپورٹ سگنل کے باہر موجود کارکنوں نے بھی ایئرپورٹ کی جانب جانے کی کوشش کی۔

اس موقع پر پی ٹی آئی نے کراچی میں تاریخ کے سب سے بڑے جلسے کے انعقاد کا اعلان کیا۔ واضح رہے کہ وزیرِ اعلیٰ خیبرپختونخوا سہیل آفریدی اپنے دورۂ کراچی کے دوران مختلف سیاسی و سماجی شخصیات سے ملاقاتیں کریں گے۔

یاد رہے کہ اس سے قبل سہیل آفریدی نے پنجاب کا دورہ کیا تھا، جس کے دوران پی ٹی آئی نے الزام لگایا تھا کہ ان کے دورے کے موقع پر وزیرِ اعلیٰ پنجاب کی جانب سے سڑکیں بند کروائی گئی تھیں۔

مزید خبریں

پاکستان کے ایئر چیف سے ملاقات میں عراقی فضائیہ کے کمانڈر نے جے ایف 17 تھنڈر لڑاکا طیاروں میں ’’گہری دلچسپی‘‘ کا اظہار کیا اور پاکستان فضائیہ (پی ا...

  اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پاکستان رائٹس موومنٹ 1973 کے آئین کی بنیاد پر ملک کی ازسرِنو تعمیر اور تشکیل کا ...

کراچی میں ڈپٹی کمشنر ایسٹ نے پاکستان تحریک انصاف کو باغِ جناح میں جلسہ منعقد کرنے کی اجازت دے دی ہے۔ اس حوالے سے صوبائی وزیر اطلاعات سندھ شرجیل...

وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ وہ خیبر پختونخوا کے عوام کو درپیش مسائل سے پوری طرح آگاہ ہیں اور وفاقی حکومت اپنے آئینی دائرۂ اختیار میں رہتے ہو...

آپ کی راۓ