
اسپیشل انویسٹی گیشن یونٹ اور سی آئی اے ٹاسک فورس نے منشیات فروشوں کے خلاف مشترکہ کارروائی کرتے ہوئے شہر میں آن لائن منشیات سپلائی کرنے والے ایک گینگ کے تین افراد کو گرفتار کر لیا ہے۔
ایس ایس پی ایس آئی یو عمران خان کے مطابق گرفتار ملزمان کی شناخت گل محمد، یاسر اور وسیم کے نام سے ہوئی ہے، جنہیں ڈیفنس فیز فائیو کے علاقے خیابانِ بحریہ سے حراست میں لیا گیا۔ کارروائی کے دوران ملزمان کے قبضے سے تقریباً 300 گرام انتہائی خطرناک ویڈ، جس کی مالیت 25 لاکھ روپے سے زائد بتائی جاتی ہے، برآمد کی گئی۔ اس کے علاوہ منشیات کی ترسیل کے لیے استعمال ہونے والی آلٹو کار بھی تحویل میں لے لی گئی ہے۔
ابتدائی تحقیقات کے مطابق ملزمان شہر کے پوش علاقوں میں سوشل ایپلیکیشنز کے ذریعے آن لائن آرڈر لے کر منشیات فراہم کرتے تھے اور خاص طور پر کالجوں اور یونیورسٹیوں کے طلبہ کو نشانہ بناتے تھے۔
پولیس کا کہنا ہے کہ گرفتار افراد کا سابقہ مجرمانہ ریکارڈ چیک کیا جا رہا ہے جبکہ ان کے خلاف مزید قانونی کارروائی بھی جاری ہے۔
پاکستان کے ایئر چیف سے ملاقات میں عراقی فضائیہ کے کمانڈر نے جے ایف 17 تھنڈر لڑاکا طیاروں میں ’’گہری دلچسپی‘‘ کا اظہار کیا اور پاکستان فضائیہ (پی ا...