پاکستان نیوی کا بڑا کارنامہ میزائل چلا دیا

39

پاکستان نیوی نے زمین سے فضا تک مار کرنے والے جدید میزائل کا کامیاب تجربہ کر لیا ہے۔ انٹر سروسز پبلک ریلیشنز (آئی ایس پی آر) کے مطابق یہ تجربہ پاک بحریہ کے مؤثر ایئر ڈیفنس سسٹم اور دفاعی صلاحیتوں کا عملی مظہر ہے۔

آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ ایل وائی 80 میزائل نے طویل فاصلے پر فضائی ہدف کو کامیابی سے نشانہ بنایا۔ اس موقع پر کمانڈر پاکستان فلیٹ نے میزائل تجربے کا معائنہ کیا اور پاک بحریہ کے افسران، سائنسدانوں اور انجینئرز کی پیشہ ورانہ مہارت کو سراہا۔

اس حوالے سے وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے کہا ہے کہ پاکستان نے دفاعی میدان میں ایک اور بڑی کامیابی حاصل کی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ فیلڈ مارشل سید عاصم منیر اور نیول چیف ایڈمرل نوید اشرف کی قیادت میں یہ کامیاب تجربہ دفاعی شعبے میں ایک اہم سنگِ میل ہے۔ محسن نقوی نے میزائل کے کامیاب تجربے پر پوری قوم کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ پاک بحریہ کے سائنسدانوں اور انجینئرز نے شاندار کارنامہ سرانجام دیا ہے، جو سمندری سرحدوں کے مضبوط اور قابلِ اعتماد دفاع کی ضمانت ہے۔

ادھر وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے بھی پاک بحریہ کی پیشہ ورانہ صلاحیتوں اور مقامی ٹیکنالوجی کو قابلِ تحسین قرار دیا۔ انہوں نے کہا کہ ایل وائی 80 میزائل کا کامیاب تجربہ دشمن کے لیے واضح پیغام ہے کہ پاکستان اپنی قومی سلامتی پر کوئی سمجھوتہ نہیں کرے گا۔ وزیراعلیٰ سندھ نے قومی دفاع کے لیے خدمات انجام دینے والے سائنسدانوں اور مسلح افواج کو خراجِ تحسین پیش کیا۔

یہ کامیاب میزائل تجربہ نہ صرف پاکستان کی دفاعی خودکفالت کی جانب ایک مضبوط قدم ہے بلکہ خطے میں اس کی دفاعی صلاحیتوں کو مزید مستحکم کرتا ہے

مزید خبریں

پاکستان کے ایئر چیف سے ملاقات میں عراقی فضائیہ کے کمانڈر نے جے ایف 17 تھنڈر لڑاکا طیاروں میں ’’گہری دلچسپی‘‘ کا اظہار کیا اور پاکستان فضائیہ (پی ا...

  اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پاکستان رائٹس موومنٹ 1973 کے آئین کی بنیاد پر ملک کی ازسرِنو تعمیر اور تشکیل کا ...

کراچی میں ڈپٹی کمشنر ایسٹ نے پاکستان تحریک انصاف کو باغِ جناح میں جلسہ منعقد کرنے کی اجازت دے دی ہے۔ اس حوالے سے صوبائی وزیر اطلاعات سندھ شرجیل...

وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ وہ خیبر پختونخوا کے عوام کو درپیش مسائل سے پوری طرح آگاہ ہیں اور وفاقی حکومت اپنے آئینی دائرۂ اختیار میں رہتے ہو...

آپ کی راۓ