
کراچی میں ڈپٹی کمشنر ایسٹ نے پاکستان تحریک انصاف کو باغِ جناح میں جلسہ منعقد کرنے کی اجازت دے دی ہے۔
اس حوالے سے صوبائی وزیر اطلاعات سندھ شرجیل انعام میمن نے بتایا کہ جلسے کے لیے این او سی مخصوص شرائط کے ساتھ جاری کیا گیا ہے، جبکہ جلسے کے دوران امن و امان کی مکمل ذمہ داری جلسہ منتظمین پر عائد ہوگی۔
انہوں نے واضح کیا کہ جلسے میں اشتعال انگیز تقاریر، نفرت انگیز یا فرقہ وارانہ مواد کی اجازت نہیں دی جائے گی اور نہ ہی ملک یا ریاستی اداروں کے خلاف کسی قسم کی تقریر کی اجازت ہوگی۔ اس کے علاوہ ٹریفک کی روانی برقرار رکھنا منتظمین کی ذمہ داری ہوگی اور پروگرام مقررہ وقت سے قبل ختم کرنا لازمی قرار دیا گیا ہے۔
شرجیل میمن نے مزید کہا کہ سکیورٹی خدشات کی بنیاد پر اجازت منسوخ کرنے کا اختیار ضلعی انتظامیہ کے پاس ہوگا۔
پاکستان کے ایئر چیف سے ملاقات میں عراقی فضائیہ کے کمانڈر نے جے ایف 17 تھنڈر لڑاکا طیاروں میں ’’گہری دلچسپی‘‘ کا اظہار کیا اور پاکستان فضائیہ (پی ا...