
واشنگٹن: امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ ایران میں جاری مہلک مظاہروں کے بعد ممکنہ فوجی آپریشن کے مختلف آپشنز پر غور کر رہے ہیں، دو امریکی اہلکاروں نے سی این این کو بتایا۔ یہ پیش رفت اس وقت سامنے آئی ہے جب صدر ٹرمپ نے حال ہی میں دھمکی دی تھی کہ اگر ایرانی حکومت شہریوں کے خلاف مہلک طاقت استعمال کرتی ہے تو امریکہ کارروائی کرے گا۔
اہلکاروں کے مطابق امریکی صدر کو حالیہ دنوں میں مداخلت کے مختلف منصوبوں سے آگاہ کیا گیا ہے، جبکہ ملک میں جاری تشدد کے دوران متعدد افراد ہلاک اور گرفتار ہو چکے ہیں۔ کچھ آپشنز ایسے بھی زیر غور ہیں جن میں براہِ راست امریکی فوجی طاقت استعمال نہ کی جائے۔
مزید یہ کہ امریکی صدر کے سامنے پیش کیے گئے منصوبوں میں زیادہ تر توجہ تہران کی سیکیورٹی فورسز پر مرکوز رہی ہے جو مظاہروں کو دبانے میں ملوث ہیں