
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ ایران نے جوہری معاہدے پر بات چیت کے لیے رابطہ کیا ہے اور امریکہ اس حوالے سے ایران سے بات کرنے کے لیے تیار ہے۔
غیرملکی میڈیا کے مطابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے فلوریڈا سے واشنگٹن ڈی سی جاتے ہوئے طیارے میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ایران کے خلاف مختلف آپشنز زیرِ غور ہیں، جن میں فوجی کارروائی کا امکان بھی شامل ہے۔
صدر ٹرمپ کا کہنا تھا کہ ایران مذاکرات کرنا چاہتا ہے، ہم ان سے بات کرسکتے ہیں اور ملاقات کے انتظامات کیے جا رہے ہیں۔
ٹرمپ نے مزید بتایا کہ وہ ایرانی اپوزیشن کے رہنماؤں کے ساتھ بھی رابطے میں ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ایران میں انٹرنیٹ کی بحالی کے معاملے پر وہ ایلون مسک سے بات کریں گے کیونکہ ایلون مسک اور ان کی کمپنی اس شعبے میں مہارت رکھتی ہے