امریکہ اور میکسیکو کے درمیان رابطہ

15

امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو اور میکسیکن وزیر خارجہ ڈی لافوئنٹے کے درمیان ٹیلیفونک رابطہ ہوا، جس میں منشیات کے خاتمے اور دیگر اہم امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

ترجمان امریکی محکمہ خارجہ کے مطابق دونوں وزرائے خارجہ نے میکسیکو میں منشیات کے نیٹ ورکس کے مکمل خاتمے کی ضرورت پر زور دیا۔ گفتگو کے دوران فینٹینائل اور ہتھیاروں کی اسمگلنگ کو روکنے کے لیے مضبوط اور مؤثر تعاون پر بھی اتفاق کیا گیا۔

ترجمان کا کہنا تھا کہ دونوں ممالک نے سرحد پار جرائم کے خلاف مشترکہ کوششیں تیز کرنے اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کے درمیان رابطہ مزید مضبوط بنانے کی اہمیت کو تسلیم کیا

مزید خبریں

آپ کی راۓ