
بنگلہ دیش نے امریکا کو آگاہ کر دیا ہے کہ وہ غزہ میں تعینات کی جانے والی مجوزہ بین الاقوامی استحکامی فورس میں شامل ہونے کا خواہاں ہے۔
غیر ملکی میڈیا کے مطابق بنگلہ دیش کے قومی سلامتی کے مشیر خلیل الرحمان نے واشنگٹن میں امریکی سفارت کاروں ایلیسن ہوکر اور پال کپور سے ملاقات کی، جس دوران غزہ کی صورتحال اور علاقائی سلامتی سے متعلق امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
بنگلہ دیشی حکومت کے جاری کردہ بیان میں کہا گیا ہے کہ خلیل الرحمان نے اصولی طور پر غزہ میں تعینات ہونے والی بین الاقوامی استحکامی فورس کا حصہ بننے میں بنگلہ دیش کی دلچسپی سے آگاہ کیا۔
بیان کے مطابق بنگلہ دیش خطے میں امن و استحکام کے لیے بین الاقوامی کوششوں کی حمایت جاری رکھے گا