
اسلام آباد: پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) کے احتجاج کے بعد حکومت نے اسپیشل اکنامک زونز ترمیمی آرڈیننس 2026 واپس لے لیا ہے۔ وزیراعظم شہباز شریف نے آرڈیننس کی واپسی سے متعلق سمری پر دستخط کر دیے، جس کے بعد باضابطہ نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا گیا۔
جاری کردہ اعلامیے کے مطابق وزیراعظم نے آئین کے آرٹیکل 89(2) کے تحت آرڈیننس واپس لینے کی ایڈوائس دی۔ حکومتی اقدام پی پی پی کے احتجاج اور تحفظات کے تناظر میں سامنے آیا ہے۔
ذرائع کے مطابق آرڈیننس کی واپسی کے بعد اسپیشل اکنامک زونز سے متعلق مجوزہ ترامیم پر ازسرِنو غور کیا جائے گا، جبکہ اپوزیشن جماعتوں کے ساتھ مشاورت کے امکانات بھی زیرِ غور ہیں