
وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں تاج ریزیڈنشیا میں برسا یو ایس اے ٹینٹ پینگ کلب کے زیر اہتمام چوہدری نثار برسا کے فرزند کی شادی کی خوشی میں نیزہ بازی مقابلوں کا انعقاد کیا گیا۔جس میں ملک بھر سے سو کے قریب نیزہ بازی کلبوں کی ٹیموں نے شرکت کی۔الخیام کلب کی ٹیم نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے سیمی فائنل تک رسائی حاصل کی جبکہ اسلام آباد پولیس لائن رائڈنگ کلب کی جانب سے لیڈی رائیڈرز نے بھی نیزہ بازی مقابلوں میں حصہ لیا۔۔مہمان خصوصی سا بق میئر ذیشان نقوی اور ایم پی اے ملک آبدار سمیت سیاسی سماجی شخصیات تھیں۔معروف نیزہ باز رانا احمد نواز کلو۔چوہدری حسن رضا چیمہ۔ شہنشاہ ہمایوں قیصر گوندل۔
نعمان علی۔چوہدری آفتاب احمد پلاک۔ ملک ابتسام جبکہ اسلام آباد پولیس رائڈنگ کلب کی جانب سے لیڈی رائیڈرز مناہل قیصرانی۔زمل قیصرانی۔ حرابتول۔محمد ابراھیم مدثر نے مقابلوں میں حصہ لیکر شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کیا ۔