
ترک وزیر خارجہ حاقان فیدان نے واضح کیا ہے کہ پاکستان اور سعودی عرب کے ساتھ کسی دفاعی معاہدے پر تاحال دستخط نہیں ہوئے، تاہم اس حوالے سے بات چیت ضرور کی گئی ہے۔
ایک بیان میں حاقان فیدان نے کہا کہ ترکیہ خطے میں دفاعی تعاون کے فروغ کے لیے مختلف دوست ممالک سے مشاورت کر رہا ہے، جس میں پاکستان اور سعودی عرب بھی شامل ہیں، لیکن ان مذاکرات کو معاہدے کی شکل دینا ابھی باقی ہے۔
ترک وزیر خارجہ نے علاقائی صورتحال پر بات کرتے ہوئے کہا کہ ترکیہ ایران میں کسی بھی قسم کی فوجی مداخلت کی مخالفت کرتا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ مسائل کا حل طاقت کے بجائے سفارتکاری اور مکالمے کے ذریعے نکالا جانا چاہیے