
آسٹریلوی فاسٹ بولر مچل اسٹارک کو دسمبر 2025 کے لیے آئی سی سی مینز پلیئر آف دی منتھ منتخب کر لیا گیا ہے، یہ اعزاز انہیں ایشز سیریز میں شاندار آل راؤنڈ کارکردگی اور میچ جتوانے والی پرفارمنس کے اعتراف میں دیا گیاہے۔
دبئی میں آئی سی سی کے بیان کے مطابق مچل اسٹارک نے ویسٹ انڈیز کے بیٹر جسٹن گریوز اور نیوزی لینڈ کے فاسٹ بولر جیکب ڈفی کو پیچھے چھوڑا ہے اور یہ اعزاز حاصل کیاہے ایشز سیریز میں اسٹارک نے ابتدا ہی میں پرتھ ٹیسٹ میں 10 وکٹیں حاصل کر کے سیریز کا رخ آسٹریلیا کے حق میں موڑ دیا، جبکہ برسبین ٹیسٹ میں مزید 8 وکٹیں لے کر اپنی برتری برقرار رکھی۔