محمود اچکزئی قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر

22

اپوزیشن اتحاد تحریک تحفظ پاکستان کے سربراہ محمود خان اچکزئی کو قومی اسمبلی میں باضابطہ طور پر اپوزیشن لیڈر مقرر کر دیا گیا ہے۔ اس حوالے سے اسپیکر قومی اسمبلی نے تقرری کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔

یاد رہے کہ قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر کا عہدہ عمر ایوب خان کی نااہلی کے بعد خالی ہو گیا تھا، جس کے بعد اپوزیشن کی جانب سے نئے قائدِ حزبِ اختلاف کے تقرر کے لیے مشاورت جاری تھی۔

نوٹیفکیشن کے اجرا سے قبل اپوزیشن ارکان پر مشتمل ایک وفد نے اسپیکر قومی اسمبلی سے ان کے چیمبر میں ملاقات کی۔ وفد میں چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر، شہرام ترکئی، علی اصغر خان، جنید اکبر اور جمال احسن خان شامل تھے۔

اسپیکر قومی اسمبلی نے اپوزیشن لیڈر کی تقرری سے متعلق نوٹیفکیشن پر دستخط کے بعد اپوزیشن رہنماؤں کو باضابطہ طور پر آگاہ کیا، جس کے ساتھ ہی محمود خان اچکزئی نے قومی اسمبلی میں قائدِ حزبِ اختلاف کی ذمہ داریاں سنبھال لیں۔

سیاسی حلقوں کا کہنا ہے کہ محمود خان اچکزئی کی بطور اپوزیشن لیڈر تقرری سے ایوان میں اپوزیشن کا کردار مزید مؤثر ہونے کا امکان ہے

مزید خبریں

آپ کی راۓ