
مسلم لیگ (ن) کے قائد نواز شریف کے نواسے اور وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز کے صاحبزادے جنید صفدر کی شادی کی تقریبات کا باقاعدہ آغاز ہو گیا ہے۔ اس سلسلے میں پہلی تقریب مہندی کی صورت میں جاتی عمرہ میں منعقد ہوئی، جہاں جشن کا سماں رہا۔
جنید صفدر اور شانزے علی روحیل کی مہندی کی تقریب میں شریف خاندان اور شیخ روحیل اصغر فیملی کے قریبی رشتہ داروں، عزیز و اقارب اور معزز شخصیات نے شرکت کی۔ تقریب کو روایتی اور خوشگوار انداز میں سجایا گیا، جس میں معروف رقاص وہاب شاہ کو خصوصی طور پر مدعو کیا گیا، جن کی پرفارمنس کو شرکا نے خوب سراہا۔
مہندی کی تقریب میں تقریباً 350 مہمانوں کے لیے ضیافت کا اہتمام کیا گیا۔ مہمانوں کی تواضع روایتی اور دیسی کھانوں سے کی گئی، جن میں سوپ، چکن دم پورہ، دال گوشت، آلو گوشت، وائٹ رائس، باربی کیو، گاجر کا حلوہ اور دال کا حلوہ شامل تھا۔
شادی کی تقریبات کے شیڈول کے مطابق جنید صفدر کی بارات آج 17 جنوری کو دوپہر ایک بجے لیک سٹی جائے گی، جس میں شریف خاندان اور قریبی عزیز و اقارب شریک ہوں گے۔ بارات کے موقع پر تقریباً 400 مہمانوں کے لیے ضیافت کا اہتمام کیا گیا ہے۔
جنید صفدر کا ولیمہ 18 جنوری کو جاتی عمرہ فارمز میں منعقد ہوگا، جس میں 800 مہمانوں کو مدعو کیا گیا ہے۔ ولیمے کی تقریب میں وزیر اعظم شہباز شریف، وفاقی و صوبائی وزراء اور دیگر اہم سیاسی و سماجی شخصیات کی شرکت متوقع ہے