پل بارودی مواد سے تباہ تحقیقات جاری

26

شمالی وزیرستان کے علاقے خوشحالی میں نامعلوم افراد نے ایک پل کو بارودی مواد سے اڑا دیا، جس کے نتیجے میں پل مکمل طور پر تباہ ہو گیا۔

پولیس کے مطابق ملزمان نے پل کے نیچے بارودی مواد نصب کیا تھا، جو دھماکے کے باعث پھٹ گیا۔ واقعے کے بعد پل کی تباہی سے خوشحالی اور ملحقہ کئی دیہات کا میر علی سے زمینی رابطہ منقطع ہو گیا ہے، جس کے باعث مقامی آبادی کو شدید مشکلات کا سامنا ہے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ واقعے کے فوراً بعد علاقے میں سیکیورٹی اقدامات سخت کر دیے گئے ہیں جبکہ حملے کے محرکات اور ذمہ داران کے تعین کے لیے تحقیقات جاری ہیں

مزید خبریں

آپ کی راۓ