سینیٹ نے جادو ٹونا،غیرت کے قتل اور دیگر بل منظور کرلئے

3

اسلام آباد: پاکستان سینیٹ نے اہم قانون سازی کے بل منظور کر لیے ہیں جن میں جادو ٹونا کی روک تھام، غیرت کے نام پر قتل، سول سرونٹس میں کوٹہ، ذہنی صحت، نرسنگ اور میڈیکل کونسلز، وفاقی نصاب اور موٹر گاڑیوں کے قوانین شامل ہیں۔

جادو ٹونا روک تھام بل

سینیٹ نے پاکستان پینل کوڈ میں ترمیم کی منظوری دی، جس میں نئی دفعہ 297 الف شامل کی گئی ہے۔ اس بل کے مطابق:

  • جو شخص جادو ٹونا کرے یا اس کی تشہیر کرے، اسے 6 ماہ سے 7 سال تک قید ہو سکتی ہے۔
  • جرم کے مرتکب شخص کو 10 لاکھ روپے تک جرمانہ بھی ہو سکتا ہے۔

غیرت کے نام پر قتل

سینیٹ نے غیرت کے قتل سے متعلق بل بھی منظور کیا، جس کے تحت ایسے جرائم پر سزائے موت دی جائے گی۔

دیگر منظور شدہ بل

سینیٹ نے مزید اہم بلز بھی منظور کیے:

  • سول سرونٹس ترمیمی بل: صوبوں کے شیئر میں خواتین کو 10% اور اقلیتوں کو 5% کوٹہ دیا جائے گا۔
  • ذہنی صحت ترمیمی بل
  • پاکستان نرسنگ کونسل ترمیمی بل
  • پاکستان میڈیکل اینڈ ڈینٹل کونسل ترمیمی بل
  • وفاقی نصاب اور نصابی کتب سے متعلق بل
  • صوبائی موٹر گاڑی ترمیمی بل

یہ قانونی ترامیم مختلف شعبوں میں اصلاحات اور ضابطہ اخلاق کو مضبوط کرنے کے لیے متعارف کرائی گئی ہیں، اور ان کے نفاذ سے عوام کی زندگی میں بہتری اور قانون کی بالادستی کو فروغ دینے کی توقع ہے

مزید خبریں

آپ کی راۓ