ٹرمپ کے طیارے میں خرابی ہنگامی لینڈنگ

20

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے طیارے ایئر فورس ون کو سوئٹزرلینڈ کے لیے روانگی کے کچھ ہی دیر بعد تکنیکی خرابی کے باعث واپس واشنگٹن لینڈ کرنا پڑا۔

وائٹ ہاؤس کے مطابق ایئر فورس ون میں بجلی کے ایک معمولی مسئلے کی نشاندہی ہوئی، جس کے بعد حفاظتی اقدامات کے تحت طیارے کو واپس بلانے کا فیصلہ کیا گیا۔ وائٹ ہاؤس کی ترجمان کیرولین لیویٹ نے تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ صدر ٹرمپ محفوظ ہیں اور انہوں نے متبادل طیارے کے ذریعے اپنا دورہ جاری رکھا۔

امریکی میڈیا رپورٹس کے مطابق صدر کے ہمراہ سفر کرنے والے وائٹ ہاؤس کے ایک رپورٹر نے بتایا کہ ٹیک آف کے فوراً بعد طیارے کے پریس کیبن کی لائٹس چند لمحوں کے لیے بند ہو گئیں، تاہم طیارے کے عملے کی جانب سے اس حوالے سے کوئی فوری وضاحت نہیں دی گئی اور بعد ازاں طیارہ واشنگٹن واپس لینڈ کر گیا۔

واضح رہے کہ ایئر فورس ون کے طور پر اس وقت خدمات انجام دینے والے دونوں طیارے تقریباً چار دہائیوں سے استعمال میں ہیں، جن پر ماضی میں بھی تکنیکی سوالات اٹھتے رہے ہیں۔

مزید خبریں

آپ کی راۓ