
راولپنڈی کی عدالت میں پاکستان تحریک انصاف کے بانی عمران خان کی بہن علیمہ خان کے خلاف 26 نومبر کے احتجاج سے متعلق کیس کی سماعت کے دوران عمران خان کی جانب سے منگوائی گئی کتابیں عدالت میں جمع کرا دی گئیں۔
عدالتی کارروائی کے دوران بتایا گیا کہ عمران خان کو مطالعے کے لیے جو کتب فراہم کی گئی ہیں، ان میں ’’انڈیا: برصغیر کی پانچ ہزار سالہ تاریخ‘‘، ’’دی سن مسٹ سیٹ‘‘ اور ’’شٹرڈ لینڈز‘‘ شامل ہیں