پاکستان نے غزہ بورڈ آف پیس میں شمولیت کےلئےٹرمپ کی دعوت قبول کرلی

105

پاکستان نے غزہ میں پائیدار امن کے قیام کے لیے بورڈ آف پیس (بی او پی) میں شمولیت کی امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی دعوت قبول کر لی ہے۔

بدھ کو دفتر خارجہ سے جاری بیان کے مطابق پاکستان نے سلامتی کونسل کی قرارداد 2803 کے فریم ورک کے تحت غزہ امن منصوبے پر عملدرآمد کی حمایت کے لیے بورڈ آف پیس میں شمولیت اختیار کرنے کا اعلان کیا ہے۔ دفتر خارجہ کا کہنا ہے کہ پاکستان کو امید ہے کہ اس اقدام سے غزہ میں مستقل جنگ بندی کے نفاذ، فلسطینی عوام کے لیے انسانی امداد میں خاطر خواہ اضافے اور علاقے کی تعمیرِ نو کے لیے عملی اقدامات ممکن ہو سکیں گے۔

بیان میں کہا گیا ہے کہ پاکستان بورڈ آف پیس کے رکن کی حیثیت سے ان اہداف کے حصول اور فلسطینی عوام کی مشکلات کے خاتمے کے لیے اپنا تعمیری کردار جاری رکھے گا۔ پاکستان نے اس عزم کا بھی اظہار کیا ہے کہ غزہ میں امن سے متعلق یہ کوششیں فلسطینی عوام کے حقِ خود ارادیت کے اصول کے مطابق ہوں، جو بین الاقوامی قوانین اور اقوامِ متحدہ کی متعلقہ قراردادوں سے ہم آہنگ ہیں۔

دفتر خارجہ کے مطابق پاکستان ایک قابلِ اعتماد اور مقررہ مدت کے سیاسی عمل کے ذریعے مسئلہ فلسطین کے منصفانہ اور پائیدار حل کا خواہاں ہے۔

مزید خبریں

اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف نے سعودی ولی عہد و وزیراعظم شہزادہ محمد بن سلمان سے ٹیلیفونک رابطہ کیا، جس میں بحیرۂ احمر میں سعودی آئل ٹینکرز پر حوث...

آپ کی راۓ