انڈونیشیا میں دنیا کی قدیم ترین غار پینٹنگز دریافت

3

ماہرینِ آثارِ قدیمہ نے انڈونیشیا کے جزیرے مونا (سولاویسی صوبہ) میں غاروں کی دیواروں پر بنے انسانی ہاتھوں کے نقوش دریافت کیے ہیں جو تقریباً 67 ہزار 800 سال پرانے ہو سکتے ہیں، اور یوں یہ دنیا کی قدیم ترین معروف پینٹنگز قرار دی جا رہی ہیں۔

ان نقوش کو رنگ کو ہاتھوں پر پھونک کر غار کی دیواروں پر بنایا گیا تھا۔ انڈونیشی اور آسٹریلوی محققین کے مطابق کچھ انگلیوں کو جان بوجھ کر نوکیلا بنایا گیا، جس سے اندازہ ہوتا ہے کہ ان نقوش کا کوئی گہرا علامتی یا ثقافتی مطلب تھا۔

یہ تحقیق معروف جریدے نیچر میں شائع ہوئی ہے، جو خطے میں قدیم انسانی ہجرت اور فنونِ لطیفہ کی ابتدائی تاریخ پر نئی روشنی ڈالتی ہے

مزید خبریں

آپ کی راۓ