انڈر 19ورلڈ کپ میچ میں پاکستانی ٹیم کی شاندار کامیابی

33

ہرارے: آئی سی سی انڈر 19 کرکٹ ورلڈ کپ کے ایک میچ میں پاکستان نے زمبابوے کو 8 وکٹ سے با آسانی شکست دے دی۔ ہرارے میں کھیلے گئے میچ میں پاکستان کے کپتان فرحان یوسف کا پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ درست ثابت ہوا اور میزبان ٹیم 35.5 اوورز میں 128 رنز پر ڈھیر ہو گئی۔

زمبابوے کی جانب سے اوپنر ناتھانیئل ہلابانگانا نے مزاحمت کی اور 85 گیندوں پر 7 چوکوں کی مدد سے 59 رنز اسکور کیے، تاہم انہیں دوسرے اینڈ سے خاطر خواہ ساتھ نہ مل سکا۔ ہلابانگانا کے علاوہ صرف برینڈن سینزیری 15 رنز کے ساتھ دہرے ہندسے میں داخل ہو سکے۔ دونوں کے درمیان چھٹی وکٹ کے لیے 28 رنز کی شراکت قائم ہوئی جو زمبابوے کی اننگز کی سب سے بڑی پارٹنرشپ رہی۔

پاکستان کی جانب سے علی رضا نے شاندار بولنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے 8 اوورز میں صرف 16 رنز دے کر 3 وکٹیں حاصل کیں۔ محمد صیام، مومن قمر اور عبدالصبحان نے دو، دو کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا جبکہ احمد حسین نے ایک وکٹ حاصل کی۔

ہدف کے تعاقب میں پاکستان نے محتاط اور پراعتماد بیٹنگ کرتے ہوئے 8 وکٹیں باقی رہتے مطلوبہ اسکور حاصل کر لیا اور ٹورنامنٹ میں اپنی پوزیشن مزید مضبوط بنا لی

مزید خبریں

آپ کی راۓ