
ڈھاکہ: بنگلہ دیش نے سیکیورٹی خدشات کے باعث آئندہ ٹی20 ورلڈ کپ کے لیے بھارت نہ جانے کے فیصلے پر نظرثانی کو خارج از امکان قرار دے دیا ہے۔ مشیر امورِ نوجوانان و کھیل آصف نذرل نے واضح کیا ہے کہ اس معاملے پر مؤقف تبدیل کرنے کی کوئی گنجائش نہیں اور بنگلہ دیش کی ٹیم ورلڈ کپ کے میچز کھیلنے بھارت نہیں جائے گی۔
ڈھاکہ میں ایک ہوٹل میں قومی کرکٹرز سے ملاقات کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے آصف نذرل کا کہنا تھا کہ آئی سی سی نے بنگلہ دیش کی جانب سے میچز کے مقام میں تبدیلی کی درخواست پر منصفانہ رویہ اختیار نہیں کیا۔ انہوں نے کہا کہ سیکیورٹی سے متعلق خدشات بدستور موجود ہیں اور بنگلہ دیش کو عالمی گورننگ باڈی سے انصاف کی توقع ہے