
پاکستان کے شوٹنگ کھلاڑی محمد فاروق ندیم نے دوحہ میں منعقدہ ایشیائی شاٹ گن چیمپیئن شپ میں شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے مردوں کے انفرادی ٹریپ مقابلے میں سونے کا تمغہ جیت لیا اور نیا عالمی ریکارڈ بھی قائم کر دیا۔
فائنل میں محمد فاروق نے 30 میں سے 27 اہداف کو کامیابی سے نشانہ بنا کر یہ سنگ میل عبور کیا۔ قازقستان کے میکسم بیداروف نے 26 اہداف کے ساتھ چاندی جبکہ کویت کے الفیحان نے 20 اہداف کے ساتھ کانسی کا تمغہ جیتا۔