برفانی تودہ ایک ہی خاندان کے دس افراد کی جان لے گیا

2

چترال لوئر کے علاقے دمیل ارندو میں برفانی تودہ گرنے کے نتیجے میں ایک ہی خاندان کے 10 افراد جاں بحق ہو گئے۔ ضلعی انتظامیہ کے مطابق واقعے کے بعد ریسکیو کارروائی مکمل کر کے تمام لاشیں ملبے سے نکال لی گئی ہیں۔ حادثے کے بعد علاقے میں سوگ کی فضا چھا گئی ہے جبکہ لواحقین غم سے نڈھال ہیں۔

ادھر کوہاٹ کے پہاڑی علاقے میں بھی تودہ گرنے کا واقعہ پیش آیا، جہاں 7 افراد جان کی بازی ہار گئے۔ مقامی انتظامیہ کے مطابق حالیہ شدید برفباری اور خراب موسمی حالات کے باعث پہاڑی علاقوں میں اس نوعیت کے حادثات کے خدشات بڑھ گئے ہیں۔

انتظامیہ نے شہریوں کو ہدایت کی ہے کہ وہ غیر ضروری سفر سے گریز کریں اور پہاڑی علاقوں میں انتہائی احتیاط برتیں تاکہ کسی ناخوشگوار واقعے سے بچا جا سکے

مزید خبریں

آپ کی راۓ