آئی سی سی کا دہرامعیار بنگلہ دیش سے زیادتی،ہمارافیصلہ حکومت کریگی

1

اسلام آباد: پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے چیئرمین محسن نقوی نے کہا ہے کہ انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے بنگلہ دیش کرکٹ ٹیم کے ساتھ زیادتی کی ہے، جبکہ ٹی20 ورلڈ کپ میں پاکستان کی شرکت یا عدم شرکت کا حتمی فیصلہ حکومت پاکستان کرے گی۔

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے محسن نقوی کا کہنا تھا کہ پی سی بی، آئی سی سی سے زیادہ حکومت پاکستان کے فیصلوں کی پابند ہے۔ انہوں نے سوال اٹھایا کہ بھارت اور بنگلہ دیش کے لیے الگ الگ قوانین کیوں ہیں، یہ بات سمجھ سے بالاتر ہے۔

چیئرمین پی سی بی نے کہا کہ پاکستان وہی کرے گا جو حکومت ہدایت دے گی، اور اس حوالے سے حتمی فیصلہ وزیراعظم شہباز شریف کی وطن واپسی کے بعد کیا جائے گا۔

محسن نقوی نے آئی سی سی پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ ادارہ دہرا معیار اختیار نہیں کر سکتا۔ ان کے مطابق بنگلہ دیش ایک بڑا اسٹیک ہولڈر ہے اور اسے ہر صورت ٹی20 ورلڈ کپ کھیلنے کا موقع ملنا چاہیے تھا۔

انہوں نے مزید کہا کہ حکومت پہلے اپنا فیصلہ واضح کرے، اس کے بعد پی سی بی کے پاس پلان اے، بی اور سی موجود ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ کوئی ایک ملک کسی دوسرے کو ڈکٹیٹ نہیں کر سکتا۔

واضح رہے کہ بنگلہ دیش کرکٹ بورڈ نے سیکیورٹی خدشات کے باعث اپنی ٹیم بھارت بھیجنے سے انکار کرتے ہوئے متبادل وینیو کی درخواست کی تھی، جسے آئی سی سی نے مسترد کر دیا۔ بعد ازاں انٹرنیشنل کرکٹ کونسل نے بنگلہ دیش کی جگہ اسکاٹ لینڈ کی ٹیم کو ٹی20 ورلڈ کپ میں شامل کرنے کا فیصلہ کیا ہے

مزید خبریں

آپ کی راۓ